منگل، 8 جولائی، 2014

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو برطانیہ کے علاقے بولٹن میں گرفتار کرلیا گیا

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو برطانیہ کے علاقے بولٹن میں گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان مسجد سے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نوجوانوں کے ایک گروپ سے ان کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا اور اس دوران انہوں نے 2 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان عامر خان کو جانتے تھے اور لڑائی کے دوران سابق عالمی باکسنگ چیمپئن نے طیش میں آکر 2 نوجوانوں پر تشدد کیا جس سے ایک کے چہرے اور دوسرے کے پاؤں پر زخم آئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں