Entertainment لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Entertainment لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 8 ستمبر، 2014

فلم اسٹارز کے خفیہ تعلقات


فلمی دنیا میں یوں تو تنازعات اور افیئرز کی داستانیں بھری پڑی ہیں تاہم کچھ اداکاروں کے بارے میں جانیے۔

وسیم اکرم اور حمیمہ ملک


کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستانی اداکار حمیمہ ملک جو ان دنوں اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم راجہ نٹور لال کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ایک زمانے میں کرکٹر وسیم اکرم کے قریب رہ چکی ہیں؟ ماڈل سے ٹی وی کے ذریعے پاکستان میں شہرت حاصل کرنے والی حمیمہ ملک 23 سال کی عمر میں دنیائے کرکٹ کے اس عظیم ترین کھلاڑی سے تعلق کا کھلے عام اظہار کر چکی ہیں۔

حمیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے مقبول بوائے فرینڈ 45 سال کا ہے تاہم عمر کا یہ فرق کسی مسئلے کا سبب نہیں تاہم یہ دونوں جلد الگ ہوگئے، اس کے علاوہ حمیمہ کی زندگی کا ایک راز یہ بھی ہے کہ ان کی ایک شادی بھی ہوچکی ہے، اٹھارہ سال کی عمر میں حمیمہ شادی کے بندھن میں بندھی مگر دو سال بعد طلاق ہوگئی۔

ملائیکہ اروڑا خان اور ارجن کپور


بولی وڈ کی تاریخ میں یوں تو تنازعات اور افیئرز کی داستانیں بھری پڑی ہیں گزشتہ دنوں سلمان خان کی بھابھی اور اداکار و فلمساز ارباز خان کی بیوی ملائیکہ اروڑا خان کا ارجن کپور کے ساتھ خفیہ تعلقات کا انکشاف ہوا، دونوں کئی بار ایک ساتھ دیکھے گئے۔

چند سال پہلے ارجن کپور کی دبنگ اسٹار سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان سے بھی دوستی تھی اور اب ان کا نام خود سے عمر میں کئی برس بڑی ملائیکہ کے ساتھ لیا جا تا رہا ہے تاہم جب اس سلسلے میں آئٹم گرل ملائیکہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسے جھوٹ قرار دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ان الزامات کی وضاحت کرنا ضروری نہیں سمجھتیں۔

اگر چہ ملائیکہ اروڑا نے ان خبروں کی تردید کی ہے لیکن دوسری جانب ارجن کپور نے ابھی تک اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، واضح رہے کہ ارجن کپور بولی وڈ میں کافی دل پھینک مشہور ہیں اور ان کے اس سے پہلے بھی کئی افیئرز منظر عام پر آچکے ہیں۔

رندیپ ہودا اور لیزا ہیڈن


فلم کوئین کی کامیابی کے بعد ماڈل سے اداکار بننے والی لیزا ہیڈن اور اداکار رندیپ ہودا ممبئی میں رات گئے تک نظر آنے لگے، پرجوش فوٹو گرافر نے رندیپ کی تصاویر لیں جس کے بعد افواہوں کا سلسلہ پھیلنا شروع ہوگیا۔

اگرچہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ یہ دونوں فلم 'شوقین' میں اکھٹے نظر آئیں گے مگر ان کی قربت کی افواہوں میں شدت آنے کے بعد لیزا نے رپورٹس کی تردید کی۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رندیپ سے رات گئے ہونے والی ملاقات کاروباری تھی اور اس میں دیگر افراد بھی شریک تھے۔

ارمان جین اور انیشا ملہوترہ


کپور خاندان برسوں سے فوٹوگرافرز کا سامنا کرتے آرہے ہیں، اب راج کپور کے پوتے ارمان جین جنھوں نے 'لے کر ہم دیوانہ دل' کے ذریعے بولی وڈ ڈیبیو کیا، بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے، ارمان جین خود کو تنہا کہتے ہیں مگر سب اس قت حیران رہ گئے جب وہ انیشا ملہوترہ سے پینگیں بڑھاتے نظر آئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ارمان کا انیشا سے تعلق بڑھ رہا ہے، اگرچہ ارمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے انیشا کو بچپن کا دوست قرار دیا ہے تاہم افواہوں کی فیکٹری رُکی نہیں ہے۔


کنگنا رناوت اور پُراسرار شخص



اس افیئر پر میڈیا میں زیادہ شور سامنے نہیں آیا، کنگنا نے آدتیہ پنچولی سے معاشقوں کا سلسلہ شروع کیا جو مختلف افراد تک پھیلا۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ اس اداکار کے اجے دیوگن سے معاشقے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تاہم برطانوی ہدایت کار نکولس لیفرٹے سے علیحدگی کے بعد وہ تنہا ہی خوش ہیں۔

مگر حالیہ انٹرویو کے بعد صورتحال کچھ تبدیل ہوئی ہے، جب کنگنا سے حالیہ اسٹیٹس پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں کوئی ہے تاہم اس کا نام چھپاتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ ابھی یہ تعلق جذباتی سطح پر ہے اور کوئی جسمانی تعلق نہیں۔

ریکھا اور ونود مہرہ



ہم سب جانتے ہیں کہ ریکھا کا معاشقہ سپر اسٹار امیتابھ بچن سے چلا تھا تاہم اس سے ہٹ کر بھی ریکھا اور ونود مہرہ کے درمیان تعلق کی افواہیں کافی گرم رہیں، افواہوں کے مطابق تو یہ دونوں شادی بھی کر چکے تھے تاہم یہ خبر غلط ثابت ہوئی۔

شترو گھن سنہا اور رینا رائے



کیا آپ کو نہیں لگتا کہ سوناکشی سنہا اور رینا رائے کی شکلیں کافی ملتی ہیں؟ ہوسکتا ہے کہ یہ ان کے والد شتروگھن سنہا اور رینا رائے کے درمیان ماضی میں تعلق کا اثر ہو، شتروگھن اور رینا کافی عرصے تک اس تعلق کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زینت رہے تھے، تاہم حالات میں خرابی کی وجہ شتروگھن سنہا کا پہلے سے ہی شادی شدہ بنا۔

اگرچہ اس بارے میں سب کچھ سامنے نہیں آیا اور یہ کافی خفیہ رکھا گیا اور پھر رینا نے بھی پاکستانی کرکٹر محسن خان سے شادی کرلی تو شترو دوبارہ اپنی بیوی کی جانب واپس چلے گئے۔

محسن خان اور رینا رائے



اپنے دور کے یہ اسٹائلش اوپنر کرکٹ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کے بعد بولی وڈ نگری کا حصہ ہندوستانی اداکار رینا رائے سے شادی کے بعد بنے، انہوں نے متعدد فلموں میں کام بھی کیا، 1989 میں فلم 'بٹوارہ' ان کی پہلی فلم تھی، تاہم رینا رائے سے علیحدگی کے بعد محسن خان پاکستان واپس آگئے اور یہاں بھی کچھ لولی وڈ فلموں میں کام کیا۔

نینا گپتا اور ویوین رچرڈز


ہندوستانی ٹی وی کی معروف شخصیت نینا گپتا اپنی اداکاری سے زیادہ ماضی میں اس وقت زیادہ شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جب ان کا ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز سے معاشقہ منظر عام پر آیا، اس کرکٹر سے نینا کا تعلق ایک کھلا راز ہے اور ان کا ایک بچہ بھی ہے، جو آج فیشن ڈیزائنر بن چکا ہے تاہم یہ دونوں اب ایک دوسرے سے الگ ہوچکے ہیں۔

Read More »

فواد اور سونم کی جوڑی 'فلم فیئر' کے سرورق کی زینت

ہندوستانی فلمی میگزین ‘فلم فیئر کے رواں ماہ کے شمارے میں پاکستانی اداکار فواد خان اور بولی وڈ حسینہ سونم کپور کی جوڑی میگزین کے سرورق پر جگمگا رہی ہے اور بلاشبہ یہ جوڑی بہت خوب صورت لگ رہی ہے۔
سرورق پر نظر آنا دراصل ان کی آنے والی فلم 'خوبصورت' کی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔
سرورق پر 'خوبصورت' کے وکرم راٹھور (فواد خان) ڈاکٹر ملی (سونم کپور) کی آنکھوں میں جھانک رہے ہیں جب کہ وہ کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے اپنی حسین مسکراہٹ لُٹا رہی ہیں۔
سادہ سی چیک دار شرٹ میں فواد بہت دلکش نظر آ رہے ہیں جبکہ عام سے کپڑوں میں ملبوس سونم کپور بھی لبوں پر مسکراہٹ سجائے بھلی دکھ رہی ہیں۔
سرورق بلاشبہ حسین اور جاذب نظر ہے، ایسا لگتا ہے کہ سرورق اس جوڑی کی فلم کی کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
فلم 'خوبصورت' میں فواد خان کا کردار ایک سنجیدہ مزاج شہزادے کا ہے جب کہ سونم نٹ کھٹ، چلبلی اور ماہر نفسیات ہیں، سرورق سے فواد خان کی سنجیدگی اور سونم کی چلبلاہٹ جھلک رہی ہے۔
دونوں اداکاروں نے چند رومانوی تصاویر بھی کھنچوائی ہیں تاکہ پرستاروں کو اندازہ ہو جائے کہ فلم میں ان کے درمیان کتنی زبردست ہم آہنگی دکھائی دے گی۔ 
سیاہ جینز اور اسی رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس فواد خان دل کشی اور مردانہ وجاہت کا نمونہ لگ رہے ہیں۔
فواد خان اپنے لاکھوں پرستاروں کے دل ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے، ہمسفر اور داستان کے ذریعے پہلے ہی جیت چکے ہیں۔
اس سے قبل گلوکار و اداکار علی ظفر بھی فلم فیئر کے سرورق کی زینت بن چکے ہیں۔
'خوبصورت' انیس ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے، اس رومانوی فلم میں ماہر نفسیات (سونم کپور) اور ایک راجپوت شہزادے (فواد خان) کی کہانی بیان کی گئی ہے جن کی عادات و اطوار ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں۔
دونوں اداکار اس حوالے سے کافی پُر جوش ہیں جس کا اندازہ آپ ان کی ٹوئیٹر پر شیئر کی گئی تصاویر کے ذریعے بھی لگا سکتے ہیں۔
Read More »

بدھ، 3 ستمبر، 2014

جینیفر لارنس کی برہنہ تصاویر لیک

جینیفر لارنس نے فلم ’ہنگر گیمز‘ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی
ہیکروں نے آسکر انعام یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس سمیت کئی مشہور شخصیات کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر نشر کر دی ہیں۔
کچھ ستاروں نے کہا ہے کہ ان کی تصاویر جعلی ہیں، البتہ دوسروں نے تصدیق کی ہے کہ یہ تصاویر انھی کی ہیں۔
سلینا گومیس
اس فہرست میں زیادہ تر خواتین ہیں جن میں جینیفر لارنس کے علاوہ ریانا، کیٹ اپٹن، سلینا گومیس، اور کم کاردیشین شامل ہیں۔
کیٹ اپٹن
ہنگر گیمز‘ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس کے ایجنٹ نے کہا کہ ان کی ٹیم قانونی کارروائی کرے گی۔
انھوں نے بی بی سی کو بتایا: ’یہ پرائیویسی کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہم نے حکام سے رابطہ کیا ہے اور جو کوئی بھی جینیفر کی چوری شدہ تصاویر پوسٹ کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
میری الزبیتھ ونسٹیڈ
اے گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ‘ کی اداکارہ میری الزبیتھ ونسٹیڈ نے بھی تصدیق کی کہ یہ تصاویر انھی کی ہیں۔ انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’وہ لوگ جو میرے شوہر کے ساتھ کئی سال پہلے لی گئی تصاویر دیکھ رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ خود کو بہت اچھا سمجھ رہے ہوں گے۔

ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے کہا: ’یہ فوٹو کئی سال قبل ڈیلیٹ کر دیے گئے تھے، میں صرف تصور ہی کر سکتی ہوں کہ کسی نے اس کام پر کتنی محنت کی ہو گی۔ اب مجھے ان تمام لوگوں کا احساس ہو رہا ہے جنھیں ہیکنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اداکارہ اور گلوکارہ وکٹوریہ جسٹس
تاہم اداکارہ اور گلوکارہ وکٹوریہ جسٹس نے کہا ہے کہ ان کی تصاویر جعلی ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹر پر کہا: ’لوگو، میں شروع ہی میں بتا دوں کہ میری یہ تصاویر جعلی ہیں۔
Read More »

جمعرات، 14 اگست، 2014

پاپ موسیقی کی پاکستانی ملکہ - نازیہ حسن

برصغیر میں پاپ میوزک کو فروغ دینے والی پاکستانی گلوکار نازیہ حسن کی 14 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ان کے ہر گیت اور ہر ادا سے لوگ محبت کرتے تھے نازیہ کو اپنے کریئر میں اتنی شہرت ملی جس کی لوگ صرف خواہش ہی کرسکتے ہیں۔
تصاویر بشکریہ ہیرالڈ اور وائیٹ اسٹار۔
آج وہ ہم میں نہیں مگر ان کی میٹھی آواز ہمیشہ ہمار ے کانوں میں رس گھولتی رہے گی۔
تین اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی ننھی سی گڑیا کے بارے میں کسی کو گمان نہیں تھا کہ وہ آگے چل کر اپنا اور ملک کا نام روشن کرے گی۔

نازیہ حسن کو یقین ہی نہیں تھا کہ ان کے کام کو دنیا بھر میں پذیرائی ملے گی 1980 میں پندرہ سال کی عمر میں وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

نازیہ نے اپنے فنی کریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام 'سنگ سنگ چلیں' سے کیا جس میں ان کے بھائی زوہیب حسن بھی ان کے ساتھ شرکت کرتے تھے، دونوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کی۔

عالمی سطح پر نازیہ حسن کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے ہندوستانی موسیقار بدو کی موسیقی میں فلم قربانی کا مشہور نغمہ 'آپ جیسا کوئی میری زندگی' میں آئے ریکارڈ کروایا، اس نغمے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور اس پر انہیں ہندوستان کا مشہور فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت تھیں۔

فلم 'قربانی' کے اس نغمے کی مقبولیت کے بعد نازیہ اور زوہیب حسن کا مشہور البم 'ڈسکو دیوانے' ریلیز ہوا۔ اس کیسٹ نے بھی فروخت اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے، دیگر مقبول البمز میں 'بوم بوم اور ینگ ترنگ' کے نام شامل ہیں جبکہ اس دوران ان کے گانے ویسٹ انڈیز، لاطینی امریکا، برطانیہ اور روس کے میوزک چارٹس میں بھی سرفہرست رہے۔

میں اور زوہیب بالکل جڑواں بہن بھائیوں کی طرح ہیں، ہماری سوچ، ہماری پسند ایک جیسی ہے۔ ہم ایک ہی جگہ بیٹھ کر زیبو کی ٹیون سنتے اور مل جل کر گانوں کے بول لکھ لیتے، نازیہ حسن۔

نازیہ بتاتی تھیں کہ اگر زیبو کوئی المیہ گیت لکھتا تھا تو اس کی وجہ ہماری آپسی لڑائی ہوتی تھی، ان کا خیال تھا کہ چونکہ وہ اپنا زیادہ تر وقت لندن میں گزارتی ہیں شاید اسی وجہ سے پاکستان اور ہندوستان میں ان کے خلاف افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔

جب بھی ہم اپنا البم ریلیز کرتے تو اپنی سانسیں روک لیتے تھے اور ایک دوسرے سے کہتے تھے کہ کہیں یہ البم ہمیں تباہ تو نہیں کر دے گا، نازیہ حسن۔

انیس سو ستانوے میں نازیہ کی شادی مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی جو ناکام رہی اور چار اگست دو ہزار کو ان کی طلاق ہوگئی، کینسر کے مرض میں مبتلا باصلاحیت گلوکار طلاق کے صرف نو دن بعد یعنی تیرہ اگست دو ہزار کو ایک بیٹے اور لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئیں 2002 میں بعد از وفات نازیہ حسن کے لئے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک کا سب سے بڑا اعزاز پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا جبکہ دو ہزار تین میں ان کی یاد میں نازیہ حسن فاوٴنڈیشن قائم کی گئی

ایک حالیہ انٹرویو میں زوہیب حسن دل گرفتہ کہہ رہے تھے'میں اسے کبھی بھلا نہ پاؤں گا

نازیہ حسن کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں فلم فیئر، پلاٹینیم، ڈبل پلاٹینیم اور گولڈن ڈسکس ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، آج وہ ہم میں نہیں مگر ان کی میٹھی آواز ہمیشہ ہمار ے کانوں میں رس گھولتی رہے گی۔


Read More »