منگل، 8 جولائی، 2014

جرمنی کی تاریخی جیت، برازیل کا خواب چکنا چور



ورلڈ کپ 2014 کے بیلے ہورے زینٹو میں کھیلےجانے والے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے برازیل کو بدترین شکست سے دوچار کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جرمنی نے برازیل کو سات ایک سے شکست دی۔ جرمنی کی ٹیم کو میچ کے سترویں منٹ میں پہلا کارنر ملا جس پر اس نے گول کر دیا۔


 جب جرمنی نے پہلا گول کیا تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اگلے گیارہ منٹوں میں برازیلی ٹیم کے ساتھ وہ کچھ ہونے جا رہا ہے جو اس کے ساتھ کبھی بھی نہیں ہوا۔ جرمنی نے میچ کے 23ویں منٹ میں دوسرا گول، 24ویں میں تیسرا، 26ویں منٹ میں چوتھا اور 28ویں منٹ میں پانچواں گول کر دیا۔ میچ کا جب پہلا ہاف ختم ہوا تو جرمنی کو پانچ گولوں کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں برازیل نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی اور ہلک اور فرنینڈینیو کی جگہ پاؤلینئو اور رمیرز کو میدان میں اتارا۔

برازیلی کوچ نے شکست کی ذمہ داری قبول کرتے برازیلی عوام سے معافی طلب کی ہے
 دوسرے کے ابتدائی چند منٹوں میں برازیلی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور جرمن گول پر متعدد حملے لیکن جرمنی کے مستعد گول کیپر نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔ جرمنی نے دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں کامیاب دفاع کے بعد ایک بار پھر برازیلی گول پر حملے شروع کیے۔ تھامس مولر نے دوسراگول کر کے جرمنی کا سکور چھ صفر پر پہنچا دیا۔کچھ ہی دیر جرمنی نے شرلر نے ساتواں گول کر دیا۔

 برازیل نے کھیل کے آخری منٹوں میں ایک گول کیا۔ جرمنی کے چھتیس سالہ مراسیلو کلوز نے اس میچ ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ سولہ گول کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کلوز کا یہ چوتھا ورلڈ کپ ہے۔ یہ جرمنی کا مسلسل چوتھا سیمی فائنل تھا۔جرمنی مسلسل تین سیمی فائنلوں میں ہار چکا تھا۔ جرمنی کو ورلڈ کپ جیتے ہوئے چوبیس برس گزر چکے ہیں۔ جرمنی نے گزشہ اٹھارہ سالوں میں کوئی ٹائیٹل بھی نہیں جیتا۔ جرمنی نے اٹھارہ سال پہلے 1996 میں آخری بار یورو کپ جیتا تھا۔

میچ کے اختتام پر کئی برازیلی شائقین اور کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو نظر آئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں