![]() |
|
لیاری فلم فیسٹیول کا لوگو
|
کراچی: گولیوں کی
بوچھاڑ کے بجائے اس سال لیاری کے عوام کے لیے لیاری فلم فیسٹیول (ایل ایف ایف
کا تحفہ پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ فلم فیسٹیول
نوزچ فلم اکیڈمی، وومن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن پاکستان (ڈبلیو ڈی ایف پی) اور کراچی
یوتھ انیشی ایٹو ( کے وائی آئی) کے اشتراک سے رواں سال ستمبر میں منعقد کرے گا۔
چار روزہ اس فلم
فیسٹیول کے انعقاد کی حتمی تاریخ جولائی کے آخر تک متوقع ہے۔
اس سلسلے میں
کراچی کے تمام فلم بنانے والوں کو 20 جولائی تک اپنی انٹریز جمع کرانے کا کہا گیا
ہے۔
ڈان سے بات کرتے
ہوئے لیاری فلم فیسٹیول کے ترجمان عادل بزنجو نے کہا کہ 'یہ فلم فیسٹیول ستمبر کے
تیسرے ہفتے میں ہوگا، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا'۔
عادل بزنجوکے
مطابق یہ ایونٹ لیاری کے لوگوں کی جانب سے کراچی کی عوام کے لیے منعقد کیا جا رہا
ہے۔
انہوں نے کہا کہ
لیاری کے رہائشی بھی اس فیسٹیول میں اپنی پروڈیوس کی گئی فلمیں پیش کریں گے۔
بزنجو نے بتایا کہ
فلموں کی انٹریز جمع کرانے کے لیے فیچر ڈاکیومینٹری اور شارٹ فلموں پر مشتمل دو
کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، جن کا دورانیہ پانچ منٹ سے ساٹھ منٹ پر محیط ہو سکتا ہے۔
یہ فلم فیسٹیول
نوجوانوں کی آواز کو سامنے لانے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں شرکت کی زیادہ
سے زیادہ عمر 35 سال ہے۔
فیسٹیول میں صرف
کراچی کے رہائشی افراد کی فلمیں ہی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
لیاری فلم فیسٹیول
کے فیس بک پیج کے مطابق اس فیسٹیول کا مقصد لیاری سے متعلق خراب تصور کو زائل کر
کے نوجوان فلم بنانے والوں کو پروموٹ کرنا ہے تاکہ لیاری اور کراچی کے نوجوان بھی
اس سے متاثر ہو سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں