ہفتہ، 9 اگست، 2014

پنجاب کشیدگی،رینجز نے رائے ونڈ رہائش گاہ کا گھیراؤ کرلیا

لاہور : ملک کی بدلتی سیاسی صورت حال اور دھرنوں احتجاج کے پیش نظر رینجرز کی دو کمپنیوں نے جاتی امرا کی سیکیورٹی سنبھال لی۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے حکومت کے خلاف رد عمل اور سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر شہر بھر میں رینجرز اہل کاروں کو تعینات کردیا گیا ہے،  جب کہ شریف برادران کی رائے ونڈ میں رہائش گاہ جاتی امراء  رینجرز کے گھیرے میں لے لی گئی ہے۔ دو سری جانب وزیر اعلیٰ ہاؤس اور قذافی اسٹیڈیم کے چاروں اطراف میں بھی رینجرز تعینات کردی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں