بدھ، 16 جولائی، 2014

رائیونڈ: مشتبہ شدت پسندوں کی فائرنگ، سکیورٹی اہلکار ہلاک


لاہور کے ایس پی زاہد مروت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کارروائی میں مدد کے لیے اضافی نفری طلب کر لی گی ہے
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے رائیونڈ میں سکیورٹی فورسز اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پولسی حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ایک کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق فورسز نے کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ہے۔

لاہور کے ایس پی زاہد مروت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کارروائی میں مدد کے لیے اضافی نفری طلب کر لی گی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں