منگل، 5 اگست، 2014

دنیا کا تیز ترین انٹر نیٹ جو پلک جھپکتے فلم ڈاﺅن لوڈ کرے


کوپن ہیگن (نیوز ڈیسک) جدید دور کے انٹرنیٹ پر ٹیکسٹ اور آواز کے ساتھ ویڈیو بھی ڈان لوڈ کیلئے دستیاب ہے لیکن ویڈیو ڈان لوڈ کرتے ہوئے سست رفتار کی وجہ سے سخت تکلیف اور کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈنمارک کے سائنسدانوں نے انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے کا ایسا حل نکالا ہے کہ جو واقعی ناقابل یقین ہے۔ ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈنمارک کے سائنسدانوں نے نئی قسم کی آپٹیکل فائبر ایجاد کی ہے جس پر مشتمل نیٹ ورک(GB 1  ) ڈیٹا پر مشتمل فلم کو2 . ملی سیکنڈ میں ڈان لوڈ کرسکتا ہے یعنی پلک جھپکنے سے بھی پہلے۔ اس حیرت انگیز آپٹیکل فائبر میں عام فائبر کے ایک کور کی بجائے سات کور استعمال کئے گئے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی موٹائی عام فائبر جتنی ہی ہے۔ یہ فائبر ڈیٹا کو ناقابل یقین 43 ٹیرا بائٹ (44032GB) فی سیکنڈ کی رفتار سے منتقل کرسکتی ہے۔ جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ اس پہلے تیز ترین ڈیٹا منتقلی کا ریکارڈ 32 ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ تھا جو کہ جرمن سائنسدانوں نے قائم کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں