![]() |
| عوامی تحریک کے مشتعل کارکنوں نے جب پولیس پر دھاوا بولا تو پولیس اہلکار اپنی گاڑیاں
چھوڑ کر فرار ہو گئے فوٹو:فائل |
بھیرا کے مقام پر
پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں میں جھڑپ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں
سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے جب کہ اس دوران مشتعل افراد نے 8 موبائلوں کو بھی
آگ لگادی۔
نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے کارکن یوم شہداء میں شرکت کے لئے لاہور آ رہے تھے کہ سرگودھا میں بھیرا کے قریب اللہ انٹر چینج کے مقام پر پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں اس دوران فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے، پاکستان عوامی تحریک کے مشتعل کارکنوں نے جب پولیس پر دھاوا بولا تو پولیس اہلکار اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے جب کہ اس دوران مشتعل افراد نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کی 8 موبائلوں کو آگ لگادی۔
آر پی او راولپنڈی،ڈی پی او جہلم اور ڈی پی اور سرگودھا پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی تاہم عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا جا تا رہا ۔
واضح رہے کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں عوامی تحریک کے کارکنوں سمیت درجنوں پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے جب کہ مشتعل افراد نے گزشتہ روز خوشاب میں بھی پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں