اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا آج
قوم سے ہونے والے خطاب کے اہم نکات سامنے آگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز
شریف کا قوم سے خطاب 3 بنیادی نکات پر مشتمل ہوگا۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے قوم سے خطاب کے نکات سامنے آگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں ایک بار پھر عمران خان کو مفاہمت کی پیشکش کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو مل کر ترقی کا لانگ مارچ کرنے کی دعوت بھی دیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب میں وزیراعظم بتائیں گے کہ انہوں نے کتنی لچک کا مظاہرہ کیا، خطاب میں ملک دشمنوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں فوج کی قربانیوں کا بھی ذکر ہوگا، جب کہ وزیراعظم یہ بھی بتائیں گے کہ آپریشن کے ضرب عضب کے دوران ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم حکومت کی معاشی کامیابیوں کا بھی ذکر کریں گے، دھرنوں سے متاثر معیشت کا بھی ذکر کیا جائے گا۔ وزیراعظم انتخابی اصلاحات پر آمادگی بھی ظاہر کریں گے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں