کراچی
: کراچی کے ایک الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن سندھ
اسمبلی کی کامیابی کالعدم قرار دے دی ہے۔
گزشتہ سال
ہونے والے عام انتخابات میں کراچی کے علاقے اورنگی کے حلقہ پی ایس 93 سے 15 ہزار
سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن سید حفیظ الدین کی کامیابی
کو جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔
جسٹس
ریٹائرڈ ظفر احمد شیروانی پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے سید حفیظ الدین کی کامیابی
کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق کو اس نشست سے کامیاب
قرار دیا۔
عبدالرزاق
نے ٹربیونل میں دائر اپنی اپیل میں پی ٹی آئی امیدوار پر دھاندلی کا الزام عائد
کیا تھا۔
الیکشن
ٹربیونل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس 68 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی
کامیابی کو کالعدم جبکہ پٹیشنر کو کامیاب امیدوار قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن
میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان باقاعدہ طور پر اس کا نوٹیفکیشن
آفیشل گزٹ میں جاری کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں