PTI لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
PTI لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 8 ستمبر، 2014

لاہور: حلقہ این اے 128 میں وسیع دھاندلی کا انکشاف

لاہور: لاہور کے انتخابی حلقہ این اے-128 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کروا دی گئی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔
نمائندہ ڈان نیوز توقیر گھمن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-128 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افضل کھوکھر کامیاب ہوئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہارنے والے امیدوار کرامت علی بھٹی نے دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر رکھی تھی، جس کی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس حلقے میں ایک لاکھ بانوے ہزار چھ سو ساٹھ ووٹ ڈالے گئے جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے دو لاکھ تئیس ہزار ایک سو بتیس ووٹ کے نتائج جاری کیے۔
جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ پولنگ اسٹیشن نمبر گیارہ کے تھیلوں سے بیلٹ پیپرز ہی نہیں نکلے جہاں سے بارہ ہزار ووٹ ظاہر کر دیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این اے-128 کے انتخابی ریکارڈ کو کھاد کی بوریوں میں رکھا گیا تھا۔
نمائندے کے مطابق الیکشن کمیشن کو یہ رپورٹ بھجوادی گئی ہے، جو اس کا جائزہ لے کرکچھ روز میں مذکورہ حلقے کے انتخابی نتائج کا فیصلہ کرے گا۔
Read More »

ہفتہ، 9 اگست، 2014

اسلام آباد انتظامیہ کا امن وامان کی یقین دہانی پرہی تحریک انصاف کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے لیے فوج کی تعیناتی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر، فوٹو:فائل
اسلام آباد: اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کامران چیمہ کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے امن قائم رکھنے کی یقین دہانی کے بعد ہی انہیں وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کامران چیمہ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں فیض آباد اور زیرو پوائنٹ سمیت کسی بھی عوامی مقام پر تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دی جاسکتی ہے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے امن قائم رکھنے کی یقین دہانی کےبعد ہی انہیں شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے لیے فوج کی تعیناتی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم امن وامان کے خدشات کے پیش نظر شہر میں تمام حساس عمارتوں پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں گیسٹ ہاؤس اور ہوٹلوں کی بھی کڑانی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسٹرائیکنگ فروس کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز سمیت تمام افسران کو موجود رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے اور اجتماع سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی صورت میں ہجوم کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے آزاد کشمیر پولیس کے بھی ایک ہزاراہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔
Read More »

مجھے کچھ ہوا تو شریف برادران کو نہ چھوڑنا، عمران کا کارکنوں کو پیغام

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کارکنوں کو پیغام دیا کہ مجھے کچھ ہوا تو شریف برادران کو نہ چھوڑنا۔ کہتے ہیں وزیراعظم سے 14 اگست کے بعد ہی ملاقات ہو گی۔ پیر کو دھاندلی میں شریک بڑوں بڑوں کو بے نقاب کرنے کا اعلان۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کرسی بچانے کے لئے ڈرے ہوئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا 14 اگست کو بتاؤں گا کہ ہم نے کیا کرنا ہے ، 14 ماہ سے تمام دروازے کٹھکھٹائے ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کارکنوں کو کہ دیا ہے مجھے کچھ ہوا تو حکمرانوں کو نہ چھوڑنا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پیر کو بتاؤن گا الیکشن کمیشن ، عدلیہ کے کن افراد نے نواز لیگ کا دھاندلی میں ساتھ دیا۔ عمران خان نے کہا حکمران اس لئے ڈرے ہوئے کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہے اور حکمران بادشاہت کو بچانے کے لئے کارروائیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں اور پاکستان تحریک انصاف کا وفد عوامی تحریک سے ملنے لاہور جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے جواب دیا کہ اب وزیراعظم سے ملاقات چودہ اگست کے بعد ہو گی۔
Read More »

جمعہ، 8 اگست، 2014

نون لیگ یوتھ ونگ کے صدر پی ٹی آئی میں شامل

قصور: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کے صدر مبشر نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
سن2013 ء کے عام انتخابات میں مبشر نواز پی پی 178 سے بطور انتخابی امیدوار کھڑے ہونے کے خواہشمند تھے، لیکن مسلم لیگ (ن) نے ملک احمد سعید کو مذکورہ حلقے سے انتخابی ٹکٹ جاری کردیا تھا۔
تاہم مبشر نواز نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا، لیکن وہ شکست سے دوچار ہوئے اور ان کے حریف ملک سعید کامیاب قرار پائے۔
جمعرات کو مبشر نواز نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خورشید محمود قصوری نے کہا عوام کا ایک جم غفیر تبدیلی اور حقیقی جمہوریت کے لیے باہر آچکا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے زیادہ تر کارکنان گرفتاری کے خوف کے پیش نظر اپنے گھروں کو پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں۔
Read More »

کراچی سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کالعدم قرار

کراچی : کراچی کے ایک الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی کی کامیابی کالعدم قرار دے دی ہے۔
گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں کراچی کے علاقے اورنگی کے حلقہ پی ایس 93 سے 15 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن سید حفیظ الدین کی کامیابی کو جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ ظفر احمد شیروانی پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے سید حفیظ الدین کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق کو اس نشست سے کامیاب قرار دیا۔
عبدالرزاق نے ٹربیونل میں دائر اپنی اپیل میں پی ٹی آئی امیدوار پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس 68 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کو کالعدم جبکہ پٹیشنر کو کامیاب امیدوار قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان باقاعدہ طور پر اس کا نوٹیفکیشن آفیشل گزٹ میں جاری کرے گا۔

Read More »