پیر، 8 ستمبر، 2014

فواد اور سونم کی جوڑی 'فلم فیئر' کے سرورق کی زینت

ہندوستانی فلمی میگزین ‘فلم فیئر کے رواں ماہ کے شمارے میں پاکستانی اداکار فواد خان اور بولی وڈ حسینہ سونم کپور کی جوڑی میگزین کے سرورق پر جگمگا رہی ہے اور بلاشبہ یہ جوڑی بہت خوب صورت لگ رہی ہے۔
سرورق پر نظر آنا دراصل ان کی آنے والی فلم 'خوبصورت' کی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔
سرورق پر 'خوبصورت' کے وکرم راٹھور (فواد خان) ڈاکٹر ملی (سونم کپور) کی آنکھوں میں جھانک رہے ہیں جب کہ وہ کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے اپنی حسین مسکراہٹ لُٹا رہی ہیں۔
سادہ سی چیک دار شرٹ میں فواد بہت دلکش نظر آ رہے ہیں جبکہ عام سے کپڑوں میں ملبوس سونم کپور بھی لبوں پر مسکراہٹ سجائے بھلی دکھ رہی ہیں۔
سرورق بلاشبہ حسین اور جاذب نظر ہے، ایسا لگتا ہے کہ سرورق اس جوڑی کی فلم کی کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
فلم 'خوبصورت' میں فواد خان کا کردار ایک سنجیدہ مزاج شہزادے کا ہے جب کہ سونم نٹ کھٹ، چلبلی اور ماہر نفسیات ہیں، سرورق سے فواد خان کی سنجیدگی اور سونم کی چلبلاہٹ جھلک رہی ہے۔
دونوں اداکاروں نے چند رومانوی تصاویر بھی کھنچوائی ہیں تاکہ پرستاروں کو اندازہ ہو جائے کہ فلم میں ان کے درمیان کتنی زبردست ہم آہنگی دکھائی دے گی۔ 
سیاہ جینز اور اسی رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس فواد خان دل کشی اور مردانہ وجاہت کا نمونہ لگ رہے ہیں۔
فواد خان اپنے لاکھوں پرستاروں کے دل ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے، ہمسفر اور داستان کے ذریعے پہلے ہی جیت چکے ہیں۔
اس سے قبل گلوکار و اداکار علی ظفر بھی فلم فیئر کے سرورق کی زینت بن چکے ہیں۔
'خوبصورت' انیس ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے، اس رومانوی فلم میں ماہر نفسیات (سونم کپور) اور ایک راجپوت شہزادے (فواد خان) کی کہانی بیان کی گئی ہے جن کی عادات و اطوار ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں۔
دونوں اداکار اس حوالے سے کافی پُر جوش ہیں جس کا اندازہ آپ ان کی ٹوئیٹر پر شیئر کی گئی تصاویر کے ذریعے بھی لگا سکتے ہیں۔
Read More »

لاہور: حلقہ این اے 128 میں وسیع دھاندلی کا انکشاف

لاہور: لاہور کے انتخابی حلقہ این اے-128 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کروا دی گئی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔
نمائندہ ڈان نیوز توقیر گھمن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-128 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افضل کھوکھر کامیاب ہوئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہارنے والے امیدوار کرامت علی بھٹی نے دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر رکھی تھی، جس کی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس حلقے میں ایک لاکھ بانوے ہزار چھ سو ساٹھ ووٹ ڈالے گئے جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے دو لاکھ تئیس ہزار ایک سو بتیس ووٹ کے نتائج جاری کیے۔
جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ پولنگ اسٹیشن نمبر گیارہ کے تھیلوں سے بیلٹ پیپرز ہی نہیں نکلے جہاں سے بارہ ہزار ووٹ ظاہر کر دیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این اے-128 کے انتخابی ریکارڈ کو کھاد کی بوریوں میں رکھا گیا تھا۔
نمائندے کے مطابق الیکشن کمیشن کو یہ رپورٹ بھجوادی گئی ہے، جو اس کا جائزہ لے کرکچھ روز میں مذکورہ حلقے کے انتخابی نتائج کا فیصلہ کرے گا۔
Read More »

بدھ، 3 ستمبر، 2014

جینیفر لارنس کی برہنہ تصاویر لیک

جینیفر لارنس نے فلم ’ہنگر گیمز‘ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی
ہیکروں نے آسکر انعام یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس سمیت کئی مشہور شخصیات کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر نشر کر دی ہیں۔
کچھ ستاروں نے کہا ہے کہ ان کی تصاویر جعلی ہیں، البتہ دوسروں نے تصدیق کی ہے کہ یہ تصاویر انھی کی ہیں۔
سلینا گومیس
اس فہرست میں زیادہ تر خواتین ہیں جن میں جینیفر لارنس کے علاوہ ریانا، کیٹ اپٹن، سلینا گومیس، اور کم کاردیشین شامل ہیں۔
کیٹ اپٹن
ہنگر گیمز‘ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس کے ایجنٹ نے کہا کہ ان کی ٹیم قانونی کارروائی کرے گی۔
انھوں نے بی بی سی کو بتایا: ’یہ پرائیویسی کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہم نے حکام سے رابطہ کیا ہے اور جو کوئی بھی جینیفر کی چوری شدہ تصاویر پوسٹ کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
میری الزبیتھ ونسٹیڈ
اے گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ‘ کی اداکارہ میری الزبیتھ ونسٹیڈ نے بھی تصدیق کی کہ یہ تصاویر انھی کی ہیں۔ انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’وہ لوگ جو میرے شوہر کے ساتھ کئی سال پہلے لی گئی تصاویر دیکھ رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ خود کو بہت اچھا سمجھ رہے ہوں گے۔

ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے کہا: ’یہ فوٹو کئی سال قبل ڈیلیٹ کر دیے گئے تھے، میں صرف تصور ہی کر سکتی ہوں کہ کسی نے اس کام پر کتنی محنت کی ہو گی۔ اب مجھے ان تمام لوگوں کا احساس ہو رہا ہے جنھیں ہیکنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اداکارہ اور گلوکارہ وکٹوریہ جسٹس
تاہم اداکارہ اور گلوکارہ وکٹوریہ جسٹس نے کہا ہے کہ ان کی تصاویر جعلی ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹر پر کہا: ’لوگو، میں شروع ہی میں بتا دوں کہ میری یہ تصاویر جعلی ہیں۔
Read More »

منگل، 26 اگست، 2014

دنیا کا حیران کن ضمیر از جاوید چودھری


Read More »

لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی


درخواست گزاروں نے جسٹس آف پیس کے فیصلے کے خلاف کوئی ٹھوس قانونی جواز پیش نہیں کیا،لاہور ہائیکورٹ، فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
 لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باجوہ نے وفاقی وزرا پرویز رشید،خواجہ آصف،سعدرفیق اور عابد شیر علی کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی جس میں وفاقی وزرا نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی، درخواستوں پر دلائل دینے کے لیے پاکستان عوامی تحریک اور وفاقی وزرا کے وکلا پیش ہوئے جبکہ عدالت نے دوران سماعت جے آئی ٹی کے سربراہ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کیا۔
عدالت عالیہ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج کا حکم برقرار رکھتے ہوئے وفاقی وزرا کی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزاروں نے جسٹس آف پیس کے فیصلے کے خلاف کوئی ٹھوس قانونی جواز پیش نہیں کیا جس کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر کے باہر سے بیریئر ہٹانے کے معاملے پر پولیس اور کارکنان میں تصادم ہوا جس میں 14 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے

 
 
Read More »